ضلع کی ٹاپ موسٹ محمد خان لنڈاسکول بنیادی سہولیات سے محروم، عمارت خستہ حال، کلاس رومز اور اساتذہ کی کمی

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر کی تحصیل کلوئی میں قائم گورنمنٹ ایلیمنٹری اینڈ لوئر سیکنڈری اسکول محمد خان لنڈ کلوئی کی عمارت طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے، جبکہ کلاس رومز اور اساتذہ کی کمی، بجلی اور پینے کے صاف پانی سمیت متعدد بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسکول کو درپیش مسائل کے باوجود ادارے سے وابستہ اساتذہ اپنی محنت، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ تعلیمی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اساتذہ طلبہ کو نصابی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت، اخلاق اور نظم و ضبط پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں، جس کے باعث محدود وسائل کے باوجود ادارے کی تعلیمی ساکھ برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت، کلاس رومز، اساتذہ، بجلی اور پینے کا صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات طلبہ کا حق ہیں، لہٰذا متعلقہ حکام کو چاہیے کہ مسائل کا فوری نوٹس لے کر اسکول میں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

دوسری جانب والدین پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اسکول کو درپیش مسائل پر بھرپور آواز اٹھائیں، متعلقہ حکام تک اپنی آواز پہنچائیں اور اساتذہ، اسکول انتظامیہ اور مقامی برادری کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

شہریوں اور سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کی ترقی صرف اساتذہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ والدین، معاشرے اور حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اگر تمام فریق سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کریں اور متعلقہ حکام اسکول کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں تو محدود وسائل رکھنے والا یہ ادارہ بھی علاقے کے لیے ایک بہترین تعلیمی مرکز بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس اسکول میں سیکڑوں طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جبکہ تعلیم کے حوالے سے اسے ضلع کے نمایاں اور تسلیم شدہ اسکولوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اسی حوالہ سے کامریڈ محمد خان لنڈ نے میڈیا کو بتایا کہ اسی اسکول میں غریب لوگوں کے بچے پڑھتے ہیں، جو ٹاپ رزلٹ لے کر باہر پڑھنے کا رہے ہیں یہ ہی

وجہ ہے کہ علاقے کے وڈیروں نے غریب لوگوں کے بچوں کی تعلیم میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کردی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہاء سکول اور کالیج کو تباہی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمارا سکول سہولیات نہ ہونے کے باوجود اساتذہ کی سچائی کی وجہ سے چل رہا ہے۔

دوسری جانب بچوں کے والدین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے محمد خان لنڈ اسکول کی تعلیم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، اسکول کی تعلیم بہترین ہے، لیکن بجلی، پانی، کلاس روم کی کمی کی وجہ سے بچے پریشان ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی محنت سے ہم مطئین ہیں اور اعلی حکام سے گذارش کرتے ہیں کہ اسکول کی بنیادی سہولیات میسر کی جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button