اسلام کوٹ پولیس کی کارروائی، مبینہ منشیات ڈیلر گرفتار، 24 سے زائد کارٹن شراب برآمد

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی\جانوڈاٹ پی کے) اسلام کوٹ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اینیگرو موڑ کے قریب سے ایک مبینہ بڑے منشیات ڈیلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 24 سے زائد کارٹن پاکستانی وہسکی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گیمرو میگھواڑ کے نام سے ہوئی ہے، جو ساکری کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈانودھاندل اور گردونواح کے علاقوں میں مبینہ طور پر منشیات کی فروخت کا کاروبار جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق رمیش رگراڻي نامی شخص کے خلاف ہرچن کالونی میں سرعام منشیات اور سفینہ کے اڈے چلانے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کی فروخت کے خلاف مزید سخت اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس خطرناک ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔



