گاؤں نوتیار میں پانی کی واٹرسپلائی لائن کےتنازع پرجھگڑا،3افرادزخمی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تحصیل ڈیپلو کے گاؤں نوتیار میں پانی کی واٹر سپلائی لائن سے پانی بھرنے کے معاملے پر نوتیار برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین افراد کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کے وار سے زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر مخالف فریق کے افراد نے ریاض احمد ولد ہارون، شعیب الرحمن ولد توگاچی اور ولایت ولد ہارون پر کلہاڑیوں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔

زخمیوں کو پولیس اسٹیشن ڈیپلو کی جانب سے میڈیکل لیٹر جاری کیا گیا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا۔

واقعے میں مبینہ طور پر ملوث افراد میں ماسٹر غلام حسین ولد آچار، عبدالرحمان ولد رمضان، مینہن وسایو ولد تاجن، رمضان ولد تاجن اور ذکاء اللہ ولد عیسیٰ شامل ہیں، جو تمام نوتیار برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ علاقے میں دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button