تھرپارکر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں، 27,100 سفینہ گٹکا پاؤچز اور لانسر کار برآمد، 7 ملزمان گرفتار

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز کی ہدایات پر ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 27,100 سفینہ گٹکا پاؤچز اور ایک لانسر کار برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق کلوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جڑیل شاہ عرف جانی شاہ، رہائشی نصیر ہنگورجو، کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 550 سفینہ گٹکا پاؤچز برآمد کیے۔ چھاچھرو پولیس نے امتیاز ڈوھٹ کو گرفتار کرکے 600 سفینہ گٹکا پاؤچز برآمد کیے، جبکہ دوسری کارروائی کے دوران سی آئی اے ٹیم نے اسد ولد قمرالدین سمیجو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 21 ہزار سفینہ گٹکا پاؤچز برآمد کیے۔ مٹھی ماڈل پولیس اسٹیشن کی سی آئی اے ٹیم نے غلام حسین اور محمد افضل مہر، رہائشی میرپورخاص، کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 ہزار سفینہ گٹکا پاؤچز اور ایک لانسر کار برآمد کی۔ اسلام کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جام خان، رہائشی وکڑیو اسلام کوٹ، کو گرفتار کرکے 400 سفینہ گٹکا پاؤچز برآمد کیے۔ جبکہ نگرپارکر پولیس نے صالو بھیل کے رہائشی ڈنو ولد موتی بھیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 550 سفینہ گٹکا پاؤچز برآمد کیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے کامیاب کارروائیوں پر ایس ایچ اوز، سی آئی اے انچارج اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button