سلہٹ ٹیسٹ:بنگلا دیش دوسری اننگز میں390رنز بنا کر آؤٹ،پاکستان کو جیت کیلئے437رنز کا ہدف

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)سلہٹ میں پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش ٹیم 390 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیش ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 390 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کےلیے 437 رنز کا ہدف پورا کرناہوگا۔بنگلا دیش کی طرف سے کپتان نجم الحسن شنتو اور مشفق الرحیم نے 110 رنز تین وکٹوں کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔بنگلا دیش کے مشفق الرحیم نے 137 رنز، لٹن داس نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمود الحسن 52 ، مومن الحق 30 اور تیج الاسلام نے22رنزبنائے۔پاکستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔واضح رہے واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button