ایران: شاپنگ سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 8 افراد جاں بحق

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک شاپنگ سینٹر میں اچانک لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 36 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تہران کے مغرب میں واقع شہر اندیشہ کے ارغوان شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں آگ اچانک بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایرانی عدلیہ کے اخبار میزان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ عمارت میں استعمال ہونے والا آتش گیر بیرونی مواد (کلیڈنگ) قرار دیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔

حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button