خامنہ ای کے جنازےپرامریکی وارننگ:امریکی دباؤ کےسامنےجھکنے والےممالک کی فہرست تیار!

​لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر امریکی حکومت کی جانب سے دنیا کے متعدد ممالک کو جنازے میں شرکت نہ کرنے کی سخت ترین وارننگ دیے جانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق خود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مختلف ممالک میں امریکی مشنز کے ذریعے سربراہانِ مملکت پر دباؤ ڈالا کہ خامنہ ای کے جنازے یا تعزیتی تقریب میں شرکت امریکہ کے لیے سخت ناپسندیدہ ہوگی، جس کے بعد بھارت سمیت 13 بڑے ممالک نے امریکی دباؤ کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے یا تو تہران جانے کا فیصلہ واپس لے لیا یا پھر انتہائی نچلے درجے (ڈپٹی منسٹر لیڈر) کے وفود روانہ کیے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ کے مطابق تہران نے اس امریکی دباؤ کے سامنے جھکنے والے ممالک کی فہرست تیار کر لی ہے اور وہ اس اقدام کو یاد رکھے گا۔ دوسری جانب برطانوی اخبار ‘دی گارڈین’ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ملنے والے غیر ملکی سویلین اعزازات کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مودی کو ملنے والے متعدد ایوارڈز ان کے دورے سے محض تین دن پہلے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے جلد بازی میں تخلیق کیے گئے تھے، اور وہ اب تک ان ایوارڈز کو حاصل کرنے والے واحد اور آخری شخص ہیں۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سیشلز میں مودی کو دیا گیا ‘گارڈین آف دی بلو ہورائزن’ ایوارڈ جس سرٹیفکیٹ پر دیا گیا اس میں ملک کا نام تک غلط لکھا ہوا تھا، جس پر بھارت کے اندر بھی شدید سیاسی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اس سفارتی دباؤ کے باوجود تہران کی سڑکوں پر کروڑوں ایرانیوں کا ایسا سمندر امڈ آیا ہے جسے کیمرے کی آنکھ بھی محفوظ کرنے سے قاصر ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول اپنے پاس رکھ کر اس جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کو عبرت ناک شکست دی ہے۔

​معروف صحافی معظم فخر کے اس سنسنی خیز وی لاگ کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے ویڈیو دیکھیں

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button