شرجیل میمن کا پاک فوج کے تربیتی طیارے کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دونوں افسران کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے۔ وطن عزیز کے دفاع اور خدمت پر مامور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت ایک انتہائی افسوس ناک سانحہ ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری قوم شہداء کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

شرجیل انعام میمن نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے، آمین۔

مزید خبریں

Back to top button