چینی برآمد کرنے کی اجازت کیلئے شوگر ملز مالکان کا حکومت کو تیسرا خط

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چینی برآمد کی اجازت کیلئے شوگر ملز مالکان نے حکومت کو تیسرا خط لکھ دیا۔
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو لکھے گئے خط میں شوگر ملز مالکان نے کہا کہ فوری طور پر 6 لاکھ 33 ہزار ٹن سرپلس چینی برآمد کی اجازت دی جائے، جبکہ باقی زائد اسٹاک سیزن شروع ہونے کے ایک ماہ کے اندر برآمد کی اجازت دی جائے۔
شوگر ملز مالکان کے خط کے مطابق ملک میں 31 جولائی 2026 تک31 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے اسٹاک موجود ہیں، چینی کی ملکی ماہانہ اوسط کھپت 5 لاکھ 64 ہزار 196میٹرک ٹن ہے۔
خط کے مطابق اگلے کرشنگ سیزن کے آغاز پر 11 لاکھ 97 ہزار ٹن زائد چینی کا بڑا ذخیرہ موجود ہو گا، اگلے کرشنگ سیزن میں دوبارہ گنے کی بمپر فصل متوقع ہے۔
شوگر ملز مالکان کے خط کے مطابق شوگر انڈسٹری کو چینی کے بڑے ذخائر رکھنے کے چیلنج کا سامنا ہے، چینی فروخت نہ ہونے والے اسٹاکس کی بدولت ملوں کو فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔



