ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 45 آئل ٹینکرز بلیک لسٹ قرار دے دیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نئی پابندیوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 45 آئل ٹینکرز کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق بلیک لسٹ کیے گئے ٹینکرز پر ایرانی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایران کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ ٹینکرز کو جرمانے اور حراست سمیت مختلف کارروائیوں کا سامنا ہوسکتا ہے، جبکہ ان جہازوں سے سامان کی منتقلی میں ملوث افراد یا اداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے اور سمندری آمدورفت پر پابندیوں کے نفاذ کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔



