ننگرپارکر پولیس کی کارروائی، گٹکا اور مین پوری کے کاروبار میں ملوث6 ملزمان گرفتار

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی) ننگرپارکر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا اور مین پوری کے کاروبار میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں قمبر علی ولد حلیم پٹھان (کراچی)، راحیل ولد محمد نیاز راجپوت (موسیٰ کالونی)، گل محمد ولد ولی محمد مری (ٹنڈو الہیار) اور راحیل ولد کریم بخش پنہور (چمبڑ) شامل ہیں، جبکہ مقامی سہولت کاروں گل حسن ولد محمد پنہل دل اور رشید ولد بچل دل کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ننگرپارکر میں مقدمہ نمبر 2026/26 کے تحت دفعہ 8 ایس پی پی ایم ایس ایس یو (گٹکا مین پوری ایکٹ 2019) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں غیر قانونی اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسی برائیوں سے پاک کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button