انفرااسٹرکچر پر حملہ ہوا تو بدترین جواب دیں گے،ایران

تہران(جانوڈاٹ پی  کے)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محمد مخبر نے ملک کے انفرااسٹرکچر پر کسی قسم کے حملے کی صورت میں بدترین جواب دینے کی دھمکی دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں محمد مخبر نے کہا کہ آپ فوجی مساوات کے مطابق حساب لگاتے ہیں لیکن ہمارا جواب تاریخ کی منطق پر مبنی ہوتا ہے۔

دھمکی دیتے ہوئے انہوں نے ایران کے انفرااسٹرکچر پر حملہ براہ راست ان کمزور پہلوؤں کو بیدار کرے گا جن پر گزشتہ 250 برسوں سے آپ کی بالادستی کی عمارت قائم ہے۔

محمد مخبر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جب اس نظام کے ستون گر جائیں گے تو پھر کمان کا کوئی مرکزباقی  نہیں رہے گا اور نہ ہی لوٹ مار کے لیے کوئی منڈی باقی رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button