سندھ کلچرل فورم ضلع ٹھٹٹہ کی جانب سے سردار محمد عثمان سومرو کی 56ویں برسی منائی گئی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے )سندھ کلچرل فورم ضلع ٹھٹٹہ کی جانب سے ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے دوراندیش اور وطن دوست سیاستدان سردار محمد عثمان سومرو کی 56ویں برسی کے موقع پر ترکش کالونی مکلی میں "ماحولیاتی آلودگی کم کرو – زیادہ سے زیادہ درخت لگاؤ” کے عنوان سے کچہری منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالواحد سومرو تھے۔ سندھ کلچرل فورم کے بانی چیئرمین صادق لاکو، سندھ سجاگ سماجی تنظیم کے صدر محمد ابراہیم ہیجب، عنایت علی زئور صدر سونہری ہیومینٹیرین ڈیولپمنٹ سوسائٹی، عطا جانوری سمیت علاقے کے زمینداروں، علمی، ادبی، سیاسی و سماجی شخصیات حاجی محبوب علی واڍیلو، میو خان شورو، حاجی غلام شورو، نوجوان صحافی محمد ابراہیم خشک، احسان ملاح، محرم علی پنہور، عطا جانوری، لطیف صادق سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران سردار محمد عثمان سومرو کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر عبدالواحد سومرو اور صادق لاکو نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ مختلف افراد میں درختوں کے پودے تقسیم کیے اور ترکش کالونی میں بھی درختوں کے پودے لگائے گئے۔



