جنوبی افریقہ کی آسٹریلیاکواننگز اور31رنز سے عبرتناک شکست،ٹیسٹ سیریز1-1سےبرابر

جنوبی افریقہ (جانو ڈاٹ پی کے)جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 31 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔
آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں 425 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جس کے بعد اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری اننگز میں آسٹریلوی بیٹرز نے مزاحمت کرتے ہوئے 295 رنز بنائے، تاہم وہ اننگز کی شکست سے اپنی ٹیم کو نہ بچا سکے۔ جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کی بدولت میچ اپنے نام کرلیا اور سیریز میں واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔
تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 اکتوبر سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز جیتنے کیلئے فیصلہ کن مقابلہ ہوگا۔



