ہیری بروک کی طوفانی ڈبل سنچری،انگلینڈ نے سری لنکا کو430رنزکاپہاڑجیسا ہدف دیدیا

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)راولپنڈی میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنا لیے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم انگلش بلے بازوں نے بڑے اسکور کی بنیاد رکھ دی۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے محض 116 گیندوں پر 202 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر شاندار ڈبل سنچری اسکور کی۔ جو روٹ نے 69 رنز بنائے، ٹام بینٹن 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ بین ڈکٹ نے 29 رنز کا حصہ ڈالا۔ ول جیکس 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دونیتھ ویلالاگے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور جینتھ لیاناگے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سچندو کولومباگے کی جگہ دونیتھ ویلالاگے کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اس سہ ملکی سیریز میں اب تک ناقابلِ شکست ہے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز اور دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button