ایس ایچ او تھانہ ماتلی نے مکروہ دھندے میں ملوث5ملزموں کو گرفتار کرلیا

ماتلی(رپورٹ ایم آر گدی /جانو ڈاٹ پی کے )ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر محمود احمد خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ٹنڈو غلام علی روڈ، چینل پل کے قریب واقع مونا کولھی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے مونا کولھی، لچھمی میگھواڑ، سویراں کولھی، ریمی کولھی اور مکیش میگھواڑ کو گرفتار کیا گیا، جن میں چار خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ماتلی میں مقدمہ الزام نمبر 119/2026 بجرم دفعہ 371-اے تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بدین کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور معاشرے کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ رپورٹ: اے۔ایم۔گدی



