شلپا شیٹی کے ڈانس کا مذاق اڑانے والے انفلوئنسر کو اداکارہ کا دلچسپ جواب

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے گنپتی وسرجن کے دوران اپنے ڈانس کی نقل اتارنے والے انفلوئنسر کو دلچسپ انداز میں جواب دے کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک انفلوئنسر شلپا شیٹی کے گنپتی وسرجن کے دوران کیے گئے ڈانس اسٹیپس کی مزاحیہ انداز میں نقل کرتا دکھائی دیا۔ ویڈیو کے ساتھ تحریر درج تھی کہ ’’شلپا شیٹی میری فیڈ پر‘‘۔

اداکارہ کی نظر بھی اس ویڈیو پر پڑ گئی اور انہوں نے تنقید یا مذاق کا برا ماننے کے بجائے خوشگوار انداز میں جواب دیا۔ شلپا شیٹی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’اور اب آپ میری فیڈ پر ہیں، ہاہاہا۔‘‘

واضح رہے کہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا نے 15 ستمبر کو گنپتی بپا کو الوداع کہا تھا۔ اس موقع پر اداکارہ اپنے بچوں ویان اور سمیشا کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتی نظر آئیں جبکہ انہوں نے خود بھی کچھ دیر ڈھول بجایا۔

روایتی پیلی اور گلابی نوواری ساڑھی اور زیورات میں ملبوس شلپا شیٹی نے گنپتی وسرجن کی تقریبات میں بھرپور انداز میں شرکت کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بنیں۔

مزید خبریں

Back to top button