سلمان خان ٹرولز پر برس پڑے، شو میں شرٹ اتار کر چیلنج دے دیا

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے)سلمان خان کا سوشل میڈیا ٹرولز کو کرارا جواب، عمر، وزن اور حلیے پر تنقید کرنے والوں کے سامنے شو میں شرٹ اتار دی۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور بگ باس 20 کے میزبان سلمان خان اپنی عمر، جسمانی حلیے، بالوں اور وزن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا ٹرولز پر برہم ہوگئے اور شو کے دوران ہی شرٹ اتار کر ناقدین کو چیلنج دے دیا۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سلمان خان نے شو کے کنٹسٹنٹ اسکاؤٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا ذکر کیا۔ اسکاؤٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی گیمنگ کمیونٹی سے کہا تھا کہ اگر انہیں سلمان خان کی کوئی بات نامناسب لگے تو وہ اداکار کو تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں، بعد ازاں اسکاؤٹ نے اس پر معذرت بھی کی۔

STANDING OVATION!#SalmanKhan took off his T-shirt, showed his body and challenged if you want to troll, go ahead and do it.

He just shut the haters up again. He doesn’t care about trolling #BiggBoss20 pic.twitter.com/YGbVM8X9om
— Devil V!SHAL (@VishalRC007) September 19, 2026

سلمان خان نے سوال اٹھایا کہ آخر لوگ دوسروں کی ظاہری شکل و صورت کو تنقید کا نشانہ کیوں بناتے ہیں۔ اپنے وزن پر ہونے والے تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے اداکار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "بھائی موٹا ہوگیا ہے، کرلو نا ٹرول، یہ لو۔”
اس کے بعد سلمان خان نے پہلے اپنی ٹوپی اور جیکٹ اتاری اور پھر شو میں شرٹ بھی اتار دی۔ اداکار نے ٹرولز کو اپنے موجودہ جسمانی حلیے پر مزید تبصرے کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی شکل اور جسم کو بھی دیکھنا چاہیے۔
سلمان خان نے سخت لہجے میں کہا کہ کسی دوسرے شخص کے جسم اور ظاہری شکل پر تبصرہ کرنے سے پہلے اپنے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔
اداکار کے اس ردعمل نے شو کے دوران خاصی توجہ حاصل کی اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے اندازِ جواب پر بحث شروع ہوگئی۔