27ستمبر کو پی ٹی آئی کا مارچ نہیں ہو گا،تحریک انصاف میں کوئی نظم وضبط اوراتفاق نہیں، شیر افضل مروت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشال یوسفزئی کے حوالے سے غصے کی وجہ یہ ہے انکا تعلق بشریٰ بی بی سے ہے، کوشش کی گئی کہ مشال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھاکہ مشال یوسفزئی کو ٹکٹ دیا جائے۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور جنید اکبر نے کہا مشال یوسفزئی تنقید کرتی ہے، مشال یوسفزئی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، مشال یوسفزئی نے کہا تھا سلمان اکرم نے بانی کے سامنے اُن سےمعافی مانگی، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی لڑائی آج سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کےپی میں پی ٹی آئی میں 3 گروپ بنے ہوئے ہیں، ایک گروپ سہیل آفریدی،دوسرا40،45ایم پی ایز اور تیسرا گروپ علی امین کا ہے، مارچ کے معاملے پر سہیل آفریدی تنہا ہوں گے، اختلافات ختم کرنے کے بعد مارچ کا اعلان کرنا چاہیے، اختلافات دشمنیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ شہباز گل کو بانی پی ٹی آئی سے متعارف فیض حمید نے کرایا تھا، میرا خیال ہے فیض حمید نے بانی سے ملاقات کی تھی،اس پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گرفتار ہوا تھا، علی امین نے پارٹی کو 72 کروڑ روپے دیئے،وہ کھالئے گئے، نومبر کے متاثرین اور ضمانتوں کیلئے پیسے کہاں گئے،جواب سیکریٹری جنرل کو دینا چاہیے۔
رکن اسمبلی کا کہناتھا کہ تمام وکلاعلیمہ خان گروپ کے ہیں، بیرسٹر گوہر بانی کے وکیل نہیں،سلمان اکرم راجہ اور سلمان صفدر وکیل ہیں، سلمان صفدر نے 3 سال میں بےپناہ پیسے لئے ہیں، 27ستمبر کو پی ٹی آئی کا مارچ نہیں ہو گا،کوئی تیاری نہیں، تحریک انصاف میں کوئی نظم وضبط اور اتفاق نہیں۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ 27ستمبر کے مارچ پر علیمہ خان نے تحفظات کا اظہار کیا، سب کو غدار بنایا ہوا ہے،غداروں کے ساتھ کون سی قوم نکلےگی؟ 4اگست کو سہیل آفریدی اور محسن نقوی کی ملاقات ہوئی تھی۔



