شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا پالتوکتا اسلام آباد میں کھو گیا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں اپنے پالتو کتے کی گم شدگی کی اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ کتا انہوں نے خاندان کے فرد کی طرح پالا تھا جو صرف 30 دن کی عمر میں ایک شدید بیماری سے بھی صحت یاب ہو کر بچ گیا تھا، اب لاپتہ ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر کتا کسی کو ملے تو براہِ کرم اسے محفوظ رکھیں اور اسے واپس پہنچانے میں مدد کریں۔

مزید خبریں

Back to top button