شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹوں کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز  بنگلا دیشی بلے باز مومن الحق کو آؤٹ کرکے شاہین آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 400  وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

شاہین آفریدی یہ سنگ میل عبور کرنے والے  پاکستان کے پانچویں فاسٹ بولر ہیں۔ ان سے قبل وسیم اکرم، وقار یونس،  عمران خان ، شعیب اختر اور عمرگل  بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ  مجموعی طور  پر وہ پاکستان کے نویں  بولر ہیں۔ ان سے قبل 3 پاکستانی اسپنرز بھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں جن میں شاہد آفریدی،  ثقلین مشتاق اور سعید اجمل شامل ہیں۔

25 سالہ  فاسٹ بولر نے اپنے 211  ویں انٹرنیشنل میچ میں یہ سنگ میل عبورکیا، وہ  تمام فارمیٹس میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست فہرست میں بھی نویں نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button