پاکستان کے11سالہ سعد جہانگیر نے شطرنج کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے11سالہ سعد جہانگیر نے شطرنج کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی اس کارنامے کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن مثال قرار دیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق شطرنج کے11سالہ پاکستانی کھلاڑی سعد جہانگیر منج نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے شطرنج کی دنیا میں ارینا انٹرنیشنل ماسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا جس کے ساتھ ہی وہ یہ ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔یہ کامیابی نہ صرف سعد کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اس کارنامے کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن مثال قرار دیا۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے بھی سعد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی ملک میں شطرنج سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دے گی۔



