سرگودھا جیل سے رہائی پانے والے شخص کو پروٹوکول، 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے) سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل سے 15 سال بعد رہائی پانے والے شخص کو مبینہ طور پر سرکاری پروٹوکول دینے پر پیرا فورس کے انفورسمنٹ افسر سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیرا فورس کے انفورسمنٹ افسر سمیت چار اہلکار سرکاری گاڑیوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل پہنچے، جہاں سے رہائی پانے والے شخص کو پروٹوکول دیتے ہوئے اس کے گھر تک لے جایا گیا۔

رہائی پانے والے شخص پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملہ حکام کے نوٹس میں آیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پیرا فورس کے انفورسمنٹ افسر سمیت چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

حکام کی جانب سے واقعے کی محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیا گیا ہے تاکہ سرکاری وسائل کے استعمال اور اہلکاروں کی جانب سے فراہم کیے گئے پروٹوکول سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button