سرگودھا:2موٹر سائیکلوں میں تصادم،ایک سوار جاں بحق،3زخمی

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا:2موٹر سائیکلوں میں تصادم،ایک سوار جاں بحق،3زخمی ہوگئے۔سلانوالی روڈ پر 124 چک کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ چوکی بھاگٹ کے رہائشی 22 سالہ علی حسن موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے میں 127 جنوبی برانچ کے رہائشی 45 سالہ راشد، 35 سالہ خاتون اور 6 سالہ بچہ عمر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ہسپتال منتقل کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔



