بابر اعظم اور شان مسعود کا فارم میں واپس آنا پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا ہے، سرفراز احمد

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا پرانی فارم میں واپس آنا پاکستان کرکٹ کیلئے بہت اچھا ہے۔

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ کراچی میں جاری ہے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ ان کا کرکٹ کھیلنے کا سفر اچھا رہا ،کوچنگ میں چند ماہ ہوئے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے جس کے مثبت نتائج آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوچ اور کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات اچھے ہونے چاہیئے کراچی میں لگنے والا کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلا دیش روانہ ہوگی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں ہوگا اور یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے پاکستان ٹیسٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی اور امام الحق پر مشتمل ہے۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button