سارہ ٹیلرانگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ بن گئیں

لندن(جانوڈاٹ پی کے)انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر کردی گئیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سارہ ٹیلر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے، سارہ ٹیلر کو کارل ہوپکنسن کی جگہ مختصر دورانیے کے لیے ذمہ داری دی گئی ہے، کارل ہوپکنسن آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سارہ ٹیلر اینڈریو فلنٹوف کے ساتھ انگلینڈ لائنز کے اسکواڈ کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں، سارہ ٹیلر انگلینڈ سینئر مینز ٹیم کے ساتھ کام کرنے والی پہلی خاتون کوچ ہوں گی۔

سارہ ٹیلر کا شمار انگلینڈ ویمنز ٹیم کی بہترین وکٹ کیپر پلیئرز کے طور پر ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button