سلہٹ ٹیسٹ،پاکستان کی حالت نازک،316رنز بنالئے،فتح کیلئے مزید121رنزدرکار

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کی پوزیشن بنگلادیش کیخلاف مزید ناز ک ہوگئی۔چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں7وکٹوں کے نقصان پر316رنز بنالیے ہیں اور ٹیم کو فتح کیلئے مزید121رنز درکار ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 75اور ساجد خان8رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا نے71،71رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں جبکہ بابراعظم 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اذان اویس 21، عبداللہ فضل اور سعود شکیل 6،6رنز بناسکے جبکہ حسن علی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔بنگلادیش کی جانب سے تیج السلام نے4،ناہید رانا نے2اور مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز میں390رنز بناکر پاکستان کو جیت کیلئے 437 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button