سجاول میں منشیات فروشوں کی شامت آگئی،متعدد گرفتار

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتاریاں،گٹکا اورمنشیات فروش نوید ناز میمن سمیت12ملزم گرفتارکرلئے گئے۔5کلو چرس،10ہزار سے زائد گٹکے اور دیسی شراب برآمدکرلی گئی۔
نوید ناز میمن5کلو چرسسمیت دھر لیا گیا،مزید6ملزم گرفتار،گٹکہ مٹیریل و شراب برآمدکرلیا گیا۔اسی طرح جاتی میں 4 گٹکہ فروش فرار، 3000 گٹکے ضبط کرلیاگیا۔چوھڑ جمالی میں ایک ملزم 1050 گٹکوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ميرپور بٹھورو میں آلٹو کار سمیت ملزم گرفتارکرلیا گیا۔دیگر ملزم بھی مختلف مقدار میں گٹکے سمیت دھر لیے گئے۔


