مکلی میں تیز رفتار کار موٹرسائیکل سوار3 طالبعلموں کو ٹکر مارنے کے بعد فرار

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)مکلی میں تیز رفتار مہران کار تین طلبہ کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہو گئی۔

مکلی میں تیز رفتار مہران کار نے تین طلبہ کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہو گئی۔ ٹکر لگنے کے نتیجے میں ایک طالبعلم زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کار کی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے کار کی تلاش شروع کر دی ہے۔

موٹر سائیکل پر سوار نوجوان طلبہ سید غلام قادر شاہ، ٹاؤن کمیٹی سجاول کے ملازم کے بیٹے سید فراز حسین شاہ، سید اشفاق شاہ اور ٹھٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور پی ٹی آئی رہنما وکیل سید وقاص احمد شاہ کے بیٹے سید ریان شاہ مکلی سے ایک موٹر سائیکل پر اسپورٹس کمپلیکس ٹھٹہ کی طرف جا رہے تھے۔

اسی دوران ڈی سی چوک مکلی سے کچھ فاصلے پر ایس ایس پی ہاؤس کے سامنے مین روڈ پر ایک تیز رفتار کار نے اسپیڈ میں کیٹ آئیز کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں ٹکر مار دی۔ جس کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان موٹر سائیکل سمیت گر پڑے۔ اس حادثے میں ایک طالبعلم فراز شاہ زخمی ہو گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ کار میں دو افراد سوار تھے۔ زخمیوں کے ورثاء کی جانب سے مکلی تھانے میں رپورٹ درج کروائی گئی ہے۔ جس کے بعد زخمی طالبعلم کو سول اسپتال ٹھٹہ سے طبی امداد دلائی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثہ کرنے والی کار کی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ جن میں فوٹیج سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کار سواروں نے جان بوجھ کر موٹر سائیکل پر سوار نوجوانوں کو ٹارگٹ کر کے ٹکر ماری ہے۔ جبکہ پولیس کار کی تلاش میں مصروف ہے۔

مزید خبریں

Back to top button