اوکاڑہ: ٹریفک حادثہ، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی


اوکاڑہ (وحید آرائیں/جانوڈاٹ پی کے) فیصل آباد پل کے نیچے زرعی ترقیاتی بینک لالہ زار کالونی کے قریب وین اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو (سٹی) ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق خاتون کی لاش بھی ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کی گئی۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت تاج بی بی زوجہ محمد عباس (تقریباً 75 سال) کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 45 سالہ اشرف ولد محمد عباس سکنہ فتح ٹاؤن کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔