آبنائے ہرمز اور باب المندب کی بندش سے تیل مہنگا ہوا، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کی بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں مہنگائی کا سامنا ہے۔

فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا اس صورتحال سے متاثر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں کیا دنیا کے دیگر ممالک میں ہنگامے یا لانگ مارچ ہوئے؟

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان میں ایسے عناصر موجود ہیں جو مسلسل لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، تاہم ملک کو اس وقت امن، استحکام اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو ایسے ملک کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو اپنی سلامتی کے ساتھ ساتھ دوسروں کے تحفظ کے لیے بھی کردار ادا کرنا جانتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button