افتخار گیلانی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت اور نواز شریف کا تھا،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(جانوڈٹا پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ نواز شریف کا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت اور میاں نواز شریف کا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کے لیے مشکل فیصلہ تھا، اس فیصلے سے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ شاہ غلام قادر پارٹی کے صدر ہیں، وہ ہر قیمت پر ساتھ رہیں گے، انہیں اور راجا فاروق حیدر کو ٹیم میں شامل کریں گے۔



