ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 5100 روپے سستا ہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت برقرار رہنے کے بعد آج بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5100 روپے کم ہوکر 420536 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4373 روپے کم ہوکر 360541 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 51 ڈالر کم ہوکر 3980 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

مزید خبریں

Back to top button