سنگاپور ایئرلائنز نے دبئی کے لیے پروازیں 28 فروری 2027 تک معطل کردیں

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)بین الاقوامی ہوائی کمپنی سنگاپور ایئرلائنز نے مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کی وجہ سے دبئی کے لیے اپنے فلائٹ آپریشنز کو طویل مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، سنگاپور سے دبئی کے لیے پرواز SQ494 اور دبئی سے سنگاپور کی واپسی کی پرواز SQ495 کو 28 فروری 2027ء تک کے لیے مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
سنگاپور ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے، جس کے باعث دیگر پروازیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ کمپنی نے مسافروں کو فلائٹ اسٹیٹس مسلسل چیک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایئرلائنز نے متاثرہ مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے غیر استعمال شدہ حصے کی مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔
ایئرلائنز سے براہِ راست بکنگ کروانے والے مسافر آن لائن فارم کے ذریعے اور ٹریول ایجنٹس کے ذریعے بکنگ کروانے والے افراد اپنے ایجنٹس سے رابطہ کر کے رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔



