بھارتی وزیر دفاع کے بیان کا نوٹس لیا جائے، مٹھی میں ہندو کمیونٹی کی احتجاجی ریلی

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع تھرپارکر کی جانب انڈین وزیر دفاع کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،پیپلز پارٹی تھر پارکر کے جنرل سیکرٹری سشیل کمار ملانی کی سربراہی میں صادق فقير چوک سے مٹھی پریس کلب مٹھی تک ریلی نکالی گئی۔ہندو کمیونٹی ضلع تھرپارکر کی جانب سے انڈین دفاعی وزیر کے خلاف احتجاجی ریلی سخت نعرہ بازی کی گئی۔انہوں نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈین وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر دل آزاری کی ہے، پاکستان کی ہندو برادری عالمی برادری سے سخت مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے کا فورن نوٹس لیا جائے.ریلی میں بڑی تعداد میں ہندو برادری نے شرکت کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہم پاکستان کی ہندو کمیونٹی آخری دم تک اپنی پاک فوج کے ساتھ کڑے ہیں۔



