پاکستان کی بڑی سفارتی جیت: تہران سے "ہاں” کی صدا

تہران: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​عالمی سیاست کے نقشے پر پاکستان ایک بار پھر مرکزی کھلاڑی بن کر ابھرا ہے جہاں تہران سے آنے والی تازہ ترین خبروں نے واشنگٹن سے لے کر نئی دہلی تک کھلبلی مچا دی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران ایک تاریخی بریک تھرو ثابت ہوا ہے جس میں ایران نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ امن تجاویز پر مکمل آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔ اس مشن کی حساسیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی عسکری قیادت کو تہران پہنچانے کے لیے پاک فضائیہ کے آٹھ لڑاکا طیاروں نے اسکارٹ کیا تاکہ کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔ الجزیرہ سمیت عالمی میڈیا اس وقت پاکستان کی ثالثی کا معترف ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ تہران میں ایران اور امریکہ کے درمیان ایک جامع امن معاہدے کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے جسے "اسلام آباد ریکارڈ” کا نام دیا جا سکتا ہے۔ اس ڈیل کے تحت یورینیم کی افزودگی اور ابنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے جیسے پیچیدہ معاملات پر درمیانی راستہ نکال لیا گیا ہے جس سے تیسری عالمی جنگ کے منڈلاتے بادل چھٹنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ فیلڈ مارشل اب تہران سے واپسی کے فوراً بعد ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ واشنگٹن روانہ ہوں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو ایرانی قیادت کے مثبت جواب سے آگاہ کریں گے۔ اس بڑی سفارتی جیت نے خطے میں بھارت اور اسرائیل کے اثر و رسوخ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے کیونکہ اب عالمی امن کی کنجی پاکستان کے ہاتھ میں دکھائی دے رہی ہے۔

​اس اہم ترین جغرافیائی و سیاسی پیش رفت کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے معظم فخر کا یہ خصوصی وی لاگ ملاحظہ کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button