ماتلی میں ڈکیتی، مسلح افراد نے ایجنسی سے 5 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیے

ماتلی (ایم آر گدی نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ماتلی کی ظہیر کالونی میں قائم ایک ایجنسی میں شام کے اوقات میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اندر موجود افراد کو یرغمال بنا لیا۔ واردات کے دوران مقامی صحافی دلمراد کمبوہ کے بھائی مزمل کمبوہ سے تقریباً 5 لاکھ روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایجنسی مالک کے مطابق وہ مختلف دکانوں سے وصول کی گئی رقم کے ساتھ اپنی ایجنسی میں موجود تھے کہ اسی دوران دو نقاب پوش مسلح افراد اچانک داخل ہوئے اور اسلحہ تان کر تمام افراد کو قابو میں کرلیا، جس کے بعد نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ماتلی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button