قطر ایئر فورس کی انڈیا کو "شٹ اپ کال”،  خطے میں بڑی تبدیلیوں کا آغاز!

​لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​دنیا کی نظریں ایک بار پھر پاکستان پر جمی ہوئی ہیں جہاں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ شروع ہونے والا ہے۔ پاکستان نے اپنی ثالثی کے ذریعے نہ صرف ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کروائی بلکہ اب اس سیز فائر میں مزید توسیع اور مستقل حل کی جانب قدم بڑھائے جا رہے ہیں۔ اسی دوران وزیر اعظم پاکستان کے طوفانی دورہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ نے خطے میں پاکستان کے قد کو مزید بلند کر دیا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 8 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کر کے معاشی محاذ پر بڑی خوشخبری سنائی ہے، جبکہ قطر میں داخل ہوتے ہی قطری جنگی طیاروں نے پاکستانی وزیر اعظم کے طیارے کو اپنی حفاظت میں لے کر انڈیا کو ایک واضح "شٹ اپ کال” دی ہے، جس پر بھارتی میڈیا میں چیخ و پکار مچی ہوئی ہے۔

​دوسری جانب، اسرائیل کو ایک اور بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حزب اللہ کے ساتھ بھی سیز فائر کا اعلان کر دیا۔ اسرائیل، جو ایران اور لبنان پر حملوں کے خواب دیکھ رہا تھا، اب امریکی دباؤ کے سامنے بے بس ہو کر خاموش بیٹھنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل کو اب ایران یا لبنان سے زیادہ پاکستان کی فکر کھائی جا رہی ہے، کیونکہ یروشلم پوسٹ جیسے اخبارات عمران خان کی جیل میں موجودگی اور پاکستان کے "جمہوری ڈھانچے” پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ خطے میں جاری اس گریٹ گیم کے دوران پاکستان کے آرمی چیف کی ایران میں موجودگی نے دشمنوں کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ پاکستان امن کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ اندرونی محاذ پر لوڈ شیڈنگ اور صحت کے مسائل سر اٹھا رہے ہیں جن پر فوری حکومتی توجہ کی ضرورت ہے۔

​رپورٹ: نور اللہ

مکمل وی لاگ دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button