اوکاڑہ:باربر اینڈ ڈریسزچیری ٹیبل سوسائٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری اوقات میں نرمی کا مطالبہ کردیا

اوکاڑہ (رپوٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اوکاڑہ باربر اینڈ ہیئر ڈریسزچیری ٹیبل سوسائٹی کے صدر محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن سے سلون کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے حکومت ہمیں بھی رات 10بجے تک ریلیف فراہم کرے سمارٹ لاک ڈاؤن نے ہیئر ڈریسر سلون بیوٹی پارلر کے کاروبار بالکل ٹھپ ہو کے رہ گئے ہیں۔

رات آٹھ بجے لاک ڈاؤن نے ہمارے کاروبار کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ہمارا کام دوسرے لوگوں کو سروس دینا ہے جبکہ لوگ ہمارے پاس تب اتے ہیں جب وہ اپنے کاروبار سے فارغ ہوں دفاتر سے چھٹی کے بعد ہی ان لوگوں نے ہمارے پاس انا ہوتا ہے جبکہ دوسرے تاجروں کے ساتھ ہمیں بھی رات آٹھ بجے ہی اپنے سلون بند کرنے پڑتے ہیں

حکومت پنجاب کی طرف سے ہمارے کاروبار کے لیے رات 10 بجے تک کا ریلیف ملنا چاہیے تاکہ لوگ اپنے کاروبار بند کر کے ہمارے پاس ا سکیں ہمارے کاروبار سے منسلک لوگوں کی اکثریت تعداد انتہائی مڈل کلاس کی ہے جو بمشکل اپنی دو وقت کی روٹی ہی پوری کرتے ہیں  مہنگی بجلی انتہائی زیادہ دکانوں کے کرائے و دیگر اخراجات کو پورا کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا جا رہا ہےسارا سارا دن ہم فارغ رہتے ہیں جب کام کا وقت شروع ہوتا ہے تو بجلی بند ہونا شروع ہو جاتی ہے اور پھر رات آٹھ بجے ہمیں اپنا کاروبار بند کرنا پڑ جاتا ہے جس سے ہمارے کاروبار کا بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور ہمارے ہیئر ڈریسز بھائی اپنی روٹی پوری کرنے سے بھی قاصر ہوتے جا رہے ہیں محمد ظفر اقبال نے مزید کہا کہ

ہماری حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمیں بھی ہوٹل اور شادی ہالوں کی طرح رات کم از کم 10 بجے شاپس بند کرنے کا ریلیف دیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button