پاک بحریہ زندہ باد:پاکستان کے "اسمیش” میزائل نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دیں

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اپنی طاقت کا لوہا منواتے ہوئے ہائپر سونک میزائل "اسمیش” (SMASH) کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے براہِ راست فائرنگ ڈرل کے دوران اس میزائل کی تباہ کن صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔ یہ میزائل پاکستان کے دفاعی ادارے ‘گڈز’ (GIDS) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، جس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بیک وقت سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسمیش 3 کی رینج اب بڑھا کر 450 کلومیٹر تک کر دی گئی ہے، جبکہ مستقبل میں اسے 1700 کلومیٹر تک لے جانے کا منصوبہ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اب دشمن کی اہم بحری تنصیبات اور ممبئی جیسی دور دراز بیسز بھی پاکستان کے نشانے پر ہیں۔
اس دفاعی پیش رفت میں "سی سلطان” (Sea Sultan) کی شمولیت نے سونے پر سہاگے کا کام کیا ہے۔ اگر اسمیش میزائل ایک مہلک ہتھیار ہے تو "سی سلطان” اس کے لیے آنکھ، کان اور دماغ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ جدید ترین میری ٹائم پیٹرول طیارہ سینکڑوں کلومیٹر دور سے دشمن کے جہازوں اور آبدوزوں کا سراغ لگا کر میزائل سسٹم کو ہدف کا ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔ میک 5 (آواز سے 5 گنا زیادہ) کی رفتار اور دشمن کے ریڈارز کو چکمہ دینے کی صلاحیت کے ساتھ، یہ نیا دفاعی نظام بھارت کے S-400 اور ایرو میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر ابھرا ہے۔ پاکستان نے نہ صرف اپنی ڈیٹرنس کو مضبوط کیا ہے بلکہ اس میزائل کے ایکسپورٹ ورژن کی تیاری کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں بھی قدم جمانے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ: معظم فخر
مکمل وی لاگ دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:




