طلبہ ایک محفوظ، مہذب اور ذمہ دار معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں ،ڈی پی او اوکاڑہ

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )وزیراعلی پنجاب کے محفوظ پنجاب اور ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں منشیات کے خاتمے اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے خصوصی آگاہی لیکچر دیا یونیورسٹی آڈیٹوریم میں منعقدہ اس سیشن میں طلبہ نے شرکت کی، جہاں انہیں منشیات کے مضر اثرات اور ٹریفک قوانین کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ایک محفوظ، مہذب اور ذمہ دار معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button