اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس رحیم آغا خان کی لندن میراتھون میں شرکت

لندن(جانوڈاٹ پی کے)اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس رحیم آغا خان نے لندن میراتھون میں شرکت کی۔
پرنس رحیم آغا خان نے لندن میراتھون میں 4 گھنٹے 31 منٹ میں دوڑ مکمل کرکے اپنا پرسنل بیسٹ بھی حاصل کیا۔
لندن میراتھون میں 42 عشاریہ 195 کلومیٹر کی دوڑ میں پرنس رحیم آغا خان کی اوسط پیس 06:39 رہی۔
خیال رہے کہ پرنس رحیم آغا خان اس سے قبل شکاگو میراتھون 2025 اور برلن میراتھون 2024 میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔



