آئل ٹینکر کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول جارحیت ہے، قطر

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)قطر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے قطری آئل ٹینکر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی بحری جہاز رانی کے امن و سلامتی کے خلاف ناقابلِ قبول جارحیت ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ سے جاری بیان میں کہا کہ ایران فوری طور پر ایسے تمام اقدامات بند کرے جو علاقائی سلامتی کو نقصان یا بین الاقوامی بحری جہاز رانی کے تحفظ کیلئے خطرہ بنتے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اس جارحیت اور اس سے ہونے والے ہر قسم کے نقصان اور نتائج کا مکمل ذمہ دار ایران ہوگا۔



