مغربی بینکوں میں پڑے کسی بھی ملک کے زرمبادلہ اور سونے کے ذخائر ضبط کیے جاسکتے ہیں،روسی قونصل جنرل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں متعین روسی قونصل جنرل آندرے فیڈوروف نے کہا ہے کہ یوکرین کو مغرب روس کے خلاف ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران یوکرین بحران اور مغرب کی "قانونی جارحیت” پر اظہار خیال کرتے ہوئے روسی قونصل جنرل نے کہا کہ مغرب کی "قانونی جارحیت” کا نشانہ روس کے علاوہ دنیا کا کوئی بھی ملک بن سکتا ہے۔

آندرے فیڈوروف نے کہا کہ بین الاقوامی انصاف اور قوانین کو سیاست سے پاک رکھنا تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔

قونصل جنرل آندرے فیڈوروف کا کہنا تھا کہ مغربی بینکوں میں پڑے کسی بھی ملک کے زرمبادلہ اور سونے کے ذخائر ضبط کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button