پنجاب راشن کارڈ پروگرام میں بڑی پیشرفت: 12 لاکھ ورکرز کے اکاؤنٹس فعال، 22 ارب روپے منتقل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وعدے کی تکمیل کے تحت راشن کارڈ پروگرام پر عملدرآمد تیز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے بینک اکاؤنٹس کھول دیے گئے ہیں اور ان میں 22 ارب روپے منتقل کیے جا چکے ہیں۔

صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ کے مطابق یہ عمل مختصر مدت میں مکمل کیا گیا اور محکمہ سوشل سکیورٹی نے اس ٹاسک کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

انہوں نے بتایا کہ راشن کارڈ کے ذریعے محنت کشوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر مستحق ورکر کے اکاؤنٹ میں ماہانہ 3 ہزار روپے سبسڈی منتقل کی جا رہی ہے۔

وزیر کے مطابق حکومت پنجاب کی اولین ترجیح مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اور اس سلسلے میں فلاحی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button