دفاع ہمارا حق ہے،کسی بھی ملک کیخلاف جارحیت کا کوئی ارادہ نہیں،ایرانی صدر نے واضح کردیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدر نے ایک بار پھر دہرایا ہے کہ ایران کا دفاع کرنا ان کا حق ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ صرف اپنے دفاع کے قانونی حق کا استعمال کر رہا ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے، اور ایران کسی بھی صورت جنگ کو مزید بڑھانا نہیں چاہتا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران نے نہ کوئی جنگ شروع کی ہے اور نہ ہی کسی تنازع کا آغاز کیا، بلکہ موجودہ صورتحال میں وہ صرف اپنے دفاع کے حق کو استعمال کر رہا ہے۔مسعود پزشکیان نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایرانی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کریں یا یہ فیصلہ کریں کہ ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ اٹھا سکتا ہے یا نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button