پی ٹی آئی کا 27 ستمبر سے قبل لانگ مارچ شروع کرنے کا عندیہ

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ستمبر سے قبل ہی لانگ مارچ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر سے قبل لانگ مارچ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے اور پارٹی کی تنظیموں کو پنجاب کی سرحد پر کیمپ لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے بتایا کہ کارکنان خیبرپختونخوا کے سرحدی روٹس پر کیمپ لگانے کے لیے مناسب جگہوں کی نشان دہی کریں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر احتجاج کے لیے تین مختلف منصوبے بنا لیے ہیں، 27 ستمبر کو جی ٹی روڈ اور موٹروے سے جانے کے الگ پلان بنالیے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی قیادت تین سے چار روز میں حتمی منصوبے کا اعلان کرے گی۔

جنید اکبر نے اجلاس کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اور وفاقی حکومت کی جو روش ہے 27 ستمبر سے قبل بھی مارچ شروع کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے ارکان اسمبلی، تمام تنظیمیں اور ورکرز تیار رہیں کیونکہ کسی بھی وقت کال دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے اور جی ٹی روڈ سے جانے کا الگ الگ پلان بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اسٹریٹ موومنٹ بھی شروع کر رکھی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سندھ کے بعد پنجاب میں موومنٹ کے لیے لاہور پہنچے ہیں جہاں انہوں نے دو مصروف دن گزارے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button