امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں میں گرما گرمی،فیلڈ مارشل نے معاملہ ٹھنڈا کرایا،سپیکر قومی اسمبلی کا انکشاف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں میں گرما گرمی،فیلڈ مارشل نے معاملہ ٹھنڈا کرایا،سپیکر قومی اسمبلی کا انکشاف

قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوران دونوں اطراف کے وفود گرما گرمی کے بعد چلے جاتے تھے لیکن نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ان کو دوبارہ بٹھا دیتے تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت کی توجہ تعمیر اور ترقی پر نہیں تھی بلکہ خود پر تھی، نواز شریف، شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے حلقے کے لیے38ارب روپے کے فنڈز جاری کیے اور مجھے لگتا ہے کہ اس سال کے آخر تک پورے پنجاب کی سڑکیں مکمل ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ نیت ٹھیک ہواورآپ کوشش کریں تو اللہ تعالی راستے بناتا ہے، پاکستان کی تقدیر 2022 سے بدلنا شروع ہوئی، 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت میں کوئی نہیں آنا چاہتا تھا، بہت مشکل حالات تھے، مہنگائی تھی مشکلات تھیں لیکن ہماری جماعت نے مشکل فیصلہ لے لیا اور وہیں سے نئی ٹیم کی بنیاد رکھی گئی اور ملک کو قدموں پر کھڑا کرنا شروع کیا۔

مزید خبریں

Back to top button