پاکستانی بیڈمنٹن اسٹار پلوشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا

ٹورنٹو(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی سابق قومی بیڈ منٹن چیمپئن پلوشہ بشیر نےکینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا۔

 پاکستانی اسٹار  پلیئر نے فائنل میں کینیڈا کی ٹاپ سیڈ پلیئر  اینا رائس کو شکست دی، پلواشہ بشیر نےکینیڈین ماسٹرز ٹورنامنٹ میں 35 ایج گروپ کا ویمن سنگلز ٹائٹل جیتا۔

پلوشہ بشیر  نے کہا کینیڈین ماسٹرز  چیمپئن شپ میں مختلف ملکوں کے 300 سے زائد پلیئرز شریک تھے، کینیڈین ماسٹرز  چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر فخر ہے، ماسٹرز  کیٹیگری میں شرکت کا مطلب یہ نہیں کہ میرا اوپن کیٹیگری کیرئیر ختم ہوگیا۔

مزید خبریں

Back to top button