بدین،گولارچی میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، منشیات کے اڈے مسمار، متعدد گرفتار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)گولارچی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔گولارچی ایس ایچ او محمد انور لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات کے اڈوں پر چھاپہ مارا، کئی کیبن مسمار کر دیے اور متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف اقسام کی منشیات کی بھاری مقدار بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ایس ایچ او گولارچی محمد انور لغاری نے نمائندہ امت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے اس لیے ایسے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے منشیات فروشوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ یا تو اپنا غیر قانونی کاروبار بند کر دیں یا پہر گولارچی شہر سے نکل جائیں بصورت دیگر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہریوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے گولارچی کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنانے میں مدد ملے گی

مزید خبریں

Back to top button